بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کے سینئرسٹینو گرافرنے ملائیشیا سے فوجداری قانون میں پی ایچ ڈی مکمل کرلی

پیر 28 جولائی 2025 18:29

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے سینئر سٹینو گرافر عبدالغنی نے ملائیشیا سے فوجداری قانون میں پی ایچ ڈی مکمل کرلی ہے،جس میں انہوں نے صوبہ پنجاب میں فوجداری مقدمات کا التواء’’پاکستان کے فوجداری انصاف کے نظام کا قانونی تجزیہ‘‘موضوع پر تحقیق کی۔

(جاری ہے)

اس تحقیق میں عدالتوں میں مقدمات کی تاخیر کے اسباب ، کم ججوں کی دستیابی ،تحقیق کا غیر معیاری ہونا اور متعلقین کی غیر حاضری کو اجاگر کیا گیا۔

عبدالغنی کی اس پی ایچ ڈی کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا جس نے پاکستان کے عدلیہ کے نظام میں اصلاحات کے لیے رہنمائی فراہم کی۔ بہاؤ الدين زكريا يونيورسٹی کے وائس چانسلر نے اس کامیابی کو پورے ادارے کے لیے فخر کا باعث قرار دیا اور کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف فرد کی بلکہ پورے ملک کی نمائندگی کرتی ہے۔