برٹش ای سپورٹس فیڈریشن کا وفد پاکستان پہنچ گیا، اہم شخصیات سے ملاقاتیں

پیر 28 جولائی 2025 18:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) برٹش ای سپورٹس فیڈریشن کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔ پاکستان کے ٹیکن اور پب جی چیمپینز برٹش ای سپورٹس سے ملاقات کریں گے۔ پیر کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق برٹش ای سپورٹس فیڈریشن کی پاکستان آمدسے ای سپورٹ میں نئے دور کا آغازہو گا۔ وزیراعظم کی جانب سے قائم شدہ پاکستان ای سپورٹس ٹاسک فورس سے برٹش ای سپورٹس فیڈریشن کی ملاقات طے ہے۔

(جاری ہے)

برٹش ای سپورٹس وفد کی مقامی گیم ڈویلپرز اور کریئیٹرز سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔وزیراعظم یوتھ پروگرام اور کامن ویلتھ سیکرٹریٹ کی باہمی شراکت سے پاکستان ای سپورٹ پالیسی پر مشاورت کاعمل شروع ہوگا۔برٹش ای اسپورٹ فیڈریشن، ای سپورٹس ایکو سٹم کی بہترین شکل سامنے لانے میں پاکستانی ٹاسک فورس مدد فراہم کرے گی۔وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خاں پاکستانی ٹاسک فورس کی سربراہی کرتے ہیں۔