
بیرسٹرمحمد علی سیف کی سربراہی میں پاکستانی علماء کرام اور سیاستدانوں پر مشتمل وفد کی چینی وزارتِ خارجہ کے اہم ذمہ داران سے ملاقات
پیر 28 جولائی 2025 18:59
(جاری ہے)
انہوں نے مزیدبتایا کہ سی پیک اب اپنے اگلے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، جس میں پانچ بڑے منصوبے شامل کیے جا رہے ہیں، اور دیگر ہمسایہ ممالک کو بھی اس کا حصہ بنایا جائے گا۔
انہوں نے زور دیا کہ پاک چین تعلقات کو عوامی سطح پر فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ علماء کرام، اسکالرز اور سیاستدان معاشرے میں مؤثر کردار ادا کرتے ہیں، اسی لیے اس وفد کی چین آمد کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔اب صرف سی پیک نہیں بلکہ اس سے آگے کے مزید پانچ مراحل اور دیگر ممالک کے اشتراک پر کام ہو رہا ہے۔ملاقات کے دوران پاکستان کو ایک مضبوط، کامیاب، پُرامن اور ترقی یافتہ ملک کے طور پر دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے چینی حکومت، وزارتِ خارجہ اور میزبان اداروں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کی سلامتی کو عوامی سطح پر بھی خاص اہمیت دی جاتی ہے۔ وفد نے پاک بھارت جنگ کے دوران چین کی طرف سے ملنے والے تعاون پر پاکستانی قوم کی جانب سے اظہارِ تشکرکیا۔پاکستانی وفد نے غزہ کے حوالے سے چین کے مثبت کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ پاکستان میں عوامی سطح پر اس حوالے سے چین کے لیے محبت پائی جاتی ہے اور لوگ مزید موثر کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔ وفد نے پاک افغان تعلقات میں بہتری کے لیے چین کے تعمیری کردار کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔ملاقات میں قومی وطن پارٹی کے نائب صدر سکندر حیات خان شیرپائونے کہا کہ پاکستان کی مذہبی اور قوم پرست جماعتوں میں چین کے حوالے سے یکساں نیک جذبات پائے جاتے ہیں۔ پاکستانی وفد نے پاک چائنہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اسرار مدنی اور ان کے ادارے کے کردار کو سراہا-وفد کے رکن مفتی زبیر اشرف عثمانی نے چینی مذہبی رہنماؤں کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی اور جامعہ دارالعلوم کراچی اور وفاق المدارس کے دیگر اداروں میں چینی طلبہ کے لیے مفت تعلیم اور مکمل قیام و طعام کی پیشکش کی۔صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود سیدقاسم شاہ نے کہا کہ ان کے والد سید علی شاہ جب پشاور کے میئر تھے اس وقت ارمچی اور پشاور کے مابین تعمیر و ترقی کے حوالے سے یکساں اور مشترکہ اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا اوراس سلسلے کو وہیں سے دوبارہ جوڑا جائے۔ ڈائریکٹر ادارہ تحقیقات اسلامی ڈاکٹر محمدضیاء الحق نے تمام بڑی جامعات اور شہروں میں پاک چین ثقافتی مراکز کے قیام کی تجویز پیش کی تاکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دی جا سکے۔نائب صدر قومی وطن پارٹی سکندر حیات شیرپاؤ نے چائنہ ویزہ کے حصول میں پاکستانی شہریوں کو درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے انہیں مزید بہتر کرنے کیلئے تجاویز دیں۔اس موقع پر وفد کے سربراہ نے وفد کے ممبران کا تعارف کروایا اور ان کے سماجی،سیاسی اور دینی اثر و رسوخ کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وفد میں مولانا عبدالقدوس محمدی ترجمان وفاق المدارس،مفتی انور شاہ مہتمم جامعہ احسن العلوم کراچی،مولانا محمد احمد دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک،حاجی محمد ابرار تبلیغی جماعت،اسامہ اجمل چیئرمین پاکستان پیس کونسل،سید شاہ فیصل سربراہ سادات موومنٹ پاکستان بھی شامل تھے-وفد اراکین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد، دوستی اور تعاون کو مزید مستحکم بنانے میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
پیدائش کے وقت ہزاروں بچوں میں خطرناک وائرس کی موجودگی کا انکشاف
-
کراچی: 2 روز قبل کیش وین لوٹنے والے ڈاکو گرفتار
-
اسمگلنگ کیخلاف ملک گیر کریک ڈائون، کروڑوں کی منشیات برآمد، 11ملزمان گرفتار
-
بانی پی ٹی آئی کے صاحبزادوں کو پاکستان میں انتشار پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، عظمی بخاری
-
مانسہرہ میں 14 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار
-
محکمہ جیل سندھ میں 6 ہزار افسران و اہلکار بھرتی کرنے کا فیصلہ
-
بھارت نے علی امین گنڈاپور کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا، سلمان اکرم راجا
-
سینئر وکیل شمس الاسلام سے والد کے قتل کا بدلا لیا،ملزم عمران آفریدی کا اعتراف جرم
-
اسلام آباد ایکسپریس حادثے میں 30 مسافر زخمی، ابتدائی رپورٹ میں ڈرائیور قصوروار قرار
-
لاہور ، نشے کے عادی باپ نے تیز دھار آلے سے7 سالہ بیٹے کی گردن کاٹ دی
-
عملہ اور شہری ہوٹلوں، شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹ جانے سے گریز کریں
-
ملک میں کوئی قانون،انصاف اورعدالت نہیں ہے، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.