وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارلحق کا جاگراں ویلی پہنچنے پرشاندار استقبال

پیر 28 جولائی 2025 19:00

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے نیلم سپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وزیر اعظم چوہدری انوارالحق کا طارق شہید کرکٹ گراؤنڈ آمد پر ڈھول کی تھاپ پر شاندار استقبال کیا گیا اور انہیں جلوس کی شکل میں سٹیڈیم میں لایا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزرائے حکومت میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ، پیر مظہرسعید شاہ، سردار جاوید ایوب بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم نے جاگراں سٹار اور کٹن قلندر کے مابین فائنل میچ دیکھا اور بہترین کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کو داد بھی دی۔سٹار کٹن کالج کے طلبہ نے گلپاشی کی جبکہ پولیس اور طلبہ سکائوٹس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی۔