چکوال ، چودہ اگست جشن آزادی قومی جو ش و خروش سے منایاجائیگا، ڈپٹی کمشنر

پیر 28 جولائی 2025 19:56

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے 14 اگست (79 ویں یوم آزادی) اور 5 اگست یوم استحصال منانے کے انتظامات کے حوالے سے میٹنگ کی صدارت کی- ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 14 اگست جشن آزادی کے ساتھ معرکہ حق " آپریشن بنیان مرصوص" بھی ضلع بھر میں قومی جوش و خروش کے ساتھ شایان انداز میں منایا جائے گا- جس کے لئے یکم اگست سے 14 اگست چودہ روزہ تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ان تقریبات کے احسن انعقاد کے ضمن میں پروقار انتظامات پر مبنی مربوط پلان مرتب کرنے کے لئے ضلع میں تمام سرکاری محکموں کو ضروری گائیڈ لائنز جاری کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے یہ بات پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے انتظامات کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اے ڈی سی جی بلال بن عبد الحفیظ، اسسٹنٹ کمشنرز، میونسپل اداروں و دیگر سرکاری محکموں کے افسران اور چکوال چیمبر آف کامرس کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے کہا کہ آزادی پاکستان کی تقریبات کے دوران ضلع میں میونسپل ادارے و دیگر سرکاری محکمے خوبصورت سجاوٹ اور سرکاری و نجی عمارتوں پر دیدہ زیب چراغاں کریں گے۔

جبکہ سکولوں اور کالجز میں تحریک آزادی پاکستان کے حوالے طلباء و طالبات کے مابین پینٹنگز سمیت مختلف ہم نصابی مقابلے، ثقافتی سرگرمیاں اور علاقائی و روایتی کھیلوں کے مقابلے تقریبات کا حصہ ہوں گے۔ اجلاس میں اے ڈی سی جی بلال بن عبد الحفیظ نے بتایا کہ آزادی تقریبات کے دوران 13 اگست کو یوم آزادی ریلی، شہداءپارک میں بھی مختلف ایونٹ اور 14 اگست کو ڈی سی آفس کمپلیکس میں منعقد ہونے والی جشن یوم آزادی کی مرکزی تقریب میں پرچم کشائی کی جائے گی ۔\378