وزیراعظم آزاد کشمیرچوہدری انوارالحق سے میونسپل کمیٹی اٹھمقام کے منتخب نمائندگان کی ملاقات

پیر 28 جولائی 2025 20:04

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق سے میونسپل کمیٹی اٹھمقام کے منتخب نمائندگان نے ملاقات کی ۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کو چئیرمین میونسپل کمیٹی اٹھمقام نے ممبران کے ہمراہ اٹھمقام سیورج لائنز اور گریٹر واٹر سپلائی سکیم بارے بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزرائے حکومت میاں عبدالوحید اور پیر محمد مظہر سعید شاہ بھی موجود تھے، وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ، اٹھمقام میں پانی کے غیر فعال نیٹ ورک کی تبدیلی کے فوری اقدامات اٹھائے گی ،پانی کی سپلائی لائنز کے نیٹ ورک کی تبدیلی کے لیے فنڈز مہیا کریں گے ، وزیراعظم آزاد کشمیرنے کہا کہ مسائل کا حل ریاست کے پاس ہے ، وسائل کی منصفانہ تقسیم کو ہر دو صورت میں یقینی بنائیں گے ،موجودہ حکومت نے ٹیکس نیٹ کو بڑھایا ہے ،عوام کے ٹیکس کا پیسا عوام پر خرچ ہوگا ، مساوی اور برق رفتار ترقی کے لیے اقدامات ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ، وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آج مختلف حلقوں میں 100 کلو میٹر کے لگ بھگ سڑکیں تعمیر کے مراحل میں ہیں ،ہمیں حقوق کے ساتھ فرائض کی بات بھی کرنی ہے 3 روپے یونٹ بجلی اور 2000 روپے من آٹے کے ساتھ ترقی کا سفر بھی جاری ہے ،وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کا عوام سے رابطہ رہنا چاہیے ، چوہدری انوار الحق نے کہا کہ گورننس کی خامیوں کے خاتمے کے لئے اداروں کی مؤثر رابطہ کاری ناگزیر ہے ،سوشل میڈیا کا درست استعمال مسائل کے خاتمے کا سبب بنتا ہے ،غلطی کی نشاندہی پر درستگی کے لیے فوری اقدام اٹھائے جائیں، وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ تربیت یافتہ سیاسی کارکن ہمیشہ نظام کی بہتری کے لیے کام کرتا ہے ،حکومت شہریوں کو بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے ۔