
وفاقی حکومت کا تمام شوگر ملز کے سٹاکس کی کڑی نگرانی کا فیصلہ
پیر 28 جولائی 2025 20:46

(جاری ہے)
اجلاس میں اس بات کا مشاہدہ کیا گیا کہ کئی شوگر ملز طے شدہ معاہدے کے تحت چینی کی فراہمی اور اسٹاک کے اجرا پر عمل نہیں کر رہیں، متعدد یقین دہانیوں کے باوجود چینی کی بروقت ترسیل اور دستیابی میں رکاوٹیں برقرار ہیں۔
صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ اب حکومت تمام شوگر ملز کے اسٹاکس کی کڑی نگرانی کرے گی، اس مقصد کے لیے ہر شوگر مل پر سرکاری افسران تعینات کیے جائیں گے تاکہ چینی کے اسٹاک کی صورتحال کو مانیٹر کیا جا سکے اور چینی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔اجلاس میں شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے بھی شوگر مل مالکان کو درپیش مسائل اور خدشات کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر نے یقین دہانی کروائی کہ حکومت ان کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی، اس سلسلے میں شکایتی کمیٹی کے قیام کی ہدایت جاری کی گئی، جب کہ واٹس ایپ گروپ بھی تشکیل دیا جائے گا تاکہ روزانہ کی بنیاد پر حکومت اور شوگر انڈسٹری کے درمیان موثر رابطہ قائم رہے۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت چینی کی قیمتوں میں استحکام اور وافر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے، معاہدوں کی خلاف ورزی یا لاپروائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ہم صنعت کے ساتھ مل کر جائز مسائل کو بھی حل کریں گے۔وزارت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چینی کے اسٹاکس کی شفاف مانیٹرنگ، قیمتوں کے استحکام، اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی رابطے کے ذریعے صارفین اور پیدا کنندگان، دونوں کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بلوچستان لانگ مارچ اسلام آباد جانے سے روکنے کیلئے حکومت غیرجمہوری ہتھکنڈوں سے باز رہے
-
فوڈ اتھارٹی نے حسن ٹاؤن سے استعمال شدہ گھی اور آئل دوبارہ پیک کرنے والا مافیا پکڑ لیا
-
پنجاب میں چینی کے مقرر کردہ نرخوں پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا
-
سوات مدرسے میں طالبعلم کی وحشیانہ تشدد سے موت کے مرکزی ملزمان گرفتار
-
عمران خان کو رہائی عدالتی جنگ میں مل سکتی ہے لیکن تحریک کے ذریعے نہیں
-
پی ٹی آئی اپنی تحریک کیلئے خیبرپختونخواہ کی صورتحال سے کوئی فائد ہ نہیں اٹھا سکتی
-
اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ چوہدری سالک حسین
-
ڈراموں میں بزنس مین،استادوں اور دیگر شعبوں کی کہانیاں سامنے لانی ہیں،احسن اقبال
-
پی ٹی آئی ایم پی اے نے لیگی ایم پی اے کو تھپڑ مار دیا
-
کراچی میں جرمن قونصل خانے کی سروسز غیر یورپی افراد کیلئے بند
-
حکومتی دعوے کے باوجود چینی کی فی کلو ایکس مل قیمت 165 روپے پر نہ آسکی
-
وفاقی وزیر ڈاکٹر احسن اقبال سے بشیر میمن کے ہمراہ راجہ انصاری ایڈووکیٹ کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.