وفاقی وزیر ڈاکٹر احسن اقبال سے بشیر میمن کے ہمراہ راجہ انصاری ایڈووکیٹ کی ملاقات

پیر 28 جولائی 2025 22:22

وفاقی وزیر ڈاکٹر احسن اقبال سے بشیر میمن کے ہمراہ راجہ انصاری ایڈووکیٹ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و اقتصادیات ڈاکٹر احسن اقبال سے ان کے دورہ کراچی موقع پر مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر بشیر میمن کے ہمراہ وفاقی حکومت کے ترجمان برائے سندھ راجہ انصاری ایڈوکیٹ نے ملاقات کی ملاقات میں وزیراعظم پاکستان کے وژنری منصوبے اڑان پاکستان سمیت باہمی دلچسپی امور کے ساتھ ساتھ کراچی کی سیاست اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا راجہ انصاری ایڈوکیٹ نے ملاقات کے حوالے سے بتایا کہاڑان پاکستان ایک انقلابی معاشی منصوبہ ہے جس کا مقصد پاکستان کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جانا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت کا پہیہ ترقی کی منازل طے کر رہا ہے وزیراعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملک کا روشن مستقبل ہے ۔