Live Updates

پی ٹی آئی اپنی تحریک کیلئے خیبرپختونخواہ کی صورتحال سے کوئی فائد ہ نہیں اٹھا سکتی

اگرآپریشن سندور کی کامیابی کیلئے کوئی کام کرتا ہے پھر انجام سامنے ہوگا، وا دی تیراہ معاملہ پر افواہیں پھیلانا بھارتی سازش ہے، انڈیا کا مہادیو دراصل آپریشن سندور کی نئی شکل ہے، مشیر رانا ثناء اللہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 28 جولائی 2025 22:15

پی ٹی آئی اپنی تحریک کیلئے خیبرپختونخواہ کی صورتحال سے کوئی فائد ہ ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔28 جولائی 2025ء )وفاقی مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنی تحریک کیلئے خیبرپختونخواہ کی صورتحال سے کوئی فائد ہ نہیں اٹھا سکتی،اگر آپریشن سندور کی کامیابی کیلئے کوئی کام کرتا ہے پھر انجام سامنے ہوگا۔ انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وادی تیراہ سے متعلق ابھی بہت کم معلومات آئی ہیں لیکن لوگ اپنے طور پر اندازے لگا رہے ہیں، لوگوں کو چاہیے تفصیلی رپورٹ کا انتظار کرنا چاہیئے، وادی تیراہ کے معاملے پر افواہیں پھیلانا بھارتی سازش ہے۔

ابھی تک حکومت کا فیصلہ یہی ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ ہی آپریشن کئے جائیں ،اس میں حالات میں خرابی والی کوئی بات نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انڈیا کا آپریشن مہادیو دراصل آپریشن سندور کی ایک نئی شکل ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج اور قوم معرکہ حق کی طرح سیسہ پلائی دیوار ہے۔ اس کو سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں ہے، دشمن نے معرکہ حق میں ذلت اٹھائی ہے ، اب وہ پاکستان میں دہشتگردکاروائیوں سے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کررہا ہے، لیکن ہم اس پر قابو پا لیں گے۔

پاکستان میں دہشتگردی کیخلاف قبائلی عمائدین مسلح افواج کے ساتھ اور آن بورڈ ہیں، جبکہ جن کو دشمن طاقتوں سے اسلحہ، مدد اور فنڈز مل رہے ہیں ان کو بھی اس حوالے سے کوئی ابہام نہیں ہے۔ علی امین گنڈاپور کی صورتحال کوئی معنی نہیں رکھتی جہاں تعاون کی ضرورت ہوتی ہے وہ تعاون کرتے ہیں۔ وہ اپنی سیاست اور بیانیئے کیلئے بیان بازی کرتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا پی ٹی آئی کی کوئی تحریک ہے جس نے 5اگست کو عروج پر جانا ہے؟تحریک سے متعلق ابھی کوئی چیزموجود ہے تو بتائیں؟ 5اگست کو کوئی تگڑا بیان دے دیں گے یا کوئی پریس کانفرنس کردیں گے، کے پی کی صورتحال مختلف ہے پی ٹی آئی تحریک کیلئے فائد ہ نہیں اٹھا سکتی۔ اگر کسی نے آپریشن سندور کیلئے کام کرنا ہے تو کرکے دیکھ لے،پھر انجام سبھی کے سامنے ہوگا۔

پی ٹی آئی کو عدالتی جنگ میں رہائی کی کامیابی مل سکتی ہے لیکن تحریک کے ذریعے نہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ عمران خان کی 9 مئی کیس میں سزا برقرار رہے گی، ان پر 9مئی کا الزام بالکل حقائق پر مبنی ہے، 190ملین پاؤنڈ کیس کا معاملہ بھی دو جمع دو چار ہے، لیکن فیصلہ عدالت نے کرنا ہے۔ کیا 9مئی واقعات کوئی ڈرامہ ہے یا کسی اداے پر حملہ نہیں ہوا تھا؟اگر 9مئی ہوا ہے تو پھر کسی نے تو کیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات