کیا بلوچستان کی کابینہ میں تبدیلی ہورہی ہے ’’آئی ڈونٹ نو‘‘، صوبائی وزیر میر عاصم کر دگیلو

پیر 28 جولائی 2025 21:27

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما صوبائی وزیر ریونیو میر عاصم کرد گیلو نے بلوچستان کابینہ میں تبدیلی پر انگریزی زبان میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’آئی ڈونٹ نو ‘‘ ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہو ں نے پیر کو بلوچستان اسمبلی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہی۔میر عاصم کرد گیلو سے جب پوچھا گیا کہ کیا بلوچستان کی کابینہ میں تبدیلی ہورہی ہے تو انہوں نے زیر لب مسکراتے ہوئے کہا کہ ’’آئی ڈونٹ نو‘‘ یعنی مجھے اس بارے میں علم نہیں ہے ۔