پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل میں بھرتی کیس کے 12 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

پیر 28 جولائی 2025 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدالت نے پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل میں بھرتی کیس کے 12 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

(جاری ہے)

پیر کے روز ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران ملزمان کی جانب سے ضمانت کی درخواستوں پر دلائل نہ دیئے جاسکے،عدالت نے آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کردی۔پی اے آر سی چیئرمین سمیت دیگر پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔