بھارت کی 19 سالہ دیویا ویمنز چیس ورلڈکپ جیتنے والی کم عمر ترین کھلاڑی بن گئیں

دیویا دیش مکھ نے ہم وطن 45 سال کی ہمپی کونیرو کو شکست دی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 29 جولائی 2025 11:30

بھارت کی 19 سالہ دیویا ویمنز چیس ورلڈکپ جیتنے والی کم عمر ترین کھلاڑی ..
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 جولائی 2025ء ) ویمنز چیس ورلڈکپ کے دوران 19 سالہ دیویا دیش مکھ نے ہم وطن 45 سال کی ہمپی کو نیرو کو شکست دی۔ 
اس فتح کے بعد دیویادیش مکھ ویمنزچیس ورلڈکپ جیتنے والی کم عمر ترین کھلاڑی بن گئی ہیں۔ اس فتح کے ساتھ دیویا نے گرینڈ ماسٹر کا ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

 

دیویا دیش مکھ بھارت کی مجموعی طور پر 88ویں اور چوتھی خاتون گرینڈ ماسٹر بنی۔

 
واضح رہے کہ دیویا سے پہلے بھارت کے ہی گوکیش دوماراجو کم عمر ورلڈ چیمپئن بنے تھے۔