کیش لیس معیشت کی جانب پیشرفت کیلئے یوٹیلٹی بلز پر کیو آر کوڈز پرنٹ کرنے کا فیصلہ

منگل 29 جولائی 2025 14:03

کیش لیس معیشت کی جانب پیشرفت کیلئے یوٹیلٹی بلز پر کیو آر کوڈز پرنٹ کرنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)حکومت نے کیش لیس معیشت کی جانب پیشرفت کے طور پر بجلی، ٹیلیفون اور گیس کے بلوں پر کیو آر کوڈز پرنٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد ڈیجیٹل ذرائع سے ادائیگی کو ممکن بنانا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اگلے ماہ ڈیجیٹل پیمنٹ انڈیکس پاکستان کا افتتاح کریں گے جس کے لیے گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور سی ای او کارانداز کو انتظامات کی ہدایت دی گئی ہے۔

علاوہ ازیںسیکرٹری پیٹرولیم اور چیئرمین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایک ماہ میں ایسا نظام تیار کریں جس کے تحت کیو آر کوڈز، پوائنٹ آف سیل ٹرمینلز، سافٹ پی او ایس کے ذریعے ادائیگی کی لازمی قبولیت ہو اور یہ سہولیات پورے ملک بشمول آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور موٹرویز پر، تمام پیٹرول پمپس پر دستیاب ہوں گی۔