لیسکو کا مون سون میں خراب میٹرز کی مفت تبدیلی کا فیصلہ

کمپنی نے اس مقصد کے لیے 3ارب 52کروڑ روپے کا بجٹ مختص کر لیا

منگل 29 جولائی 2025 16:19

لیسکو کا مون سون میں خراب میٹرز کی مفت تبدیلی کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)نے مون سون سیزن کے دوران خراب ہونے والے بجلی کے میٹرز کو تبدیل کرنے کا اہم فیصلہ کرلیا ۔ کمپنی نے اس مقصد کے لیے 3ارب 52کروڑ روپے کا بجٹ مختص کر لیا ہے۔لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اس خطیر بجٹ کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

بجٹ کے تحت سنگل فیز، تھری فیز اور ایل ٹی ٹی او یو میٹرز کی تبدیلی ممکن بنائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق نیپرا قوانین کے تحت لیسکو صارفین کے خراب میٹرز کو مفت تبدیل کرنے کی پابند ہے۔ کمپنی صارفین کو ڈیفیکٹو کوڈ لگا کر دو بلنگ سائیکل کے دوران میٹرز تبدیل کرنے کی ذمہ دار ہوتی ہے۔خراب میٹر کی صورت میں لیسکو اوسط بل بھیجتی ہے، جو یا تو گزشتہ 11 ماہ کی اوسط، یا گزشتہ سال کے اسی مہینے کی بنیاد پر چارج کیا جاتا ہے۔