امدادی کوششوں میں تیزی، اردن اور امارات کی غزہ میں امداد فراہمی

منگل 29 جولائی 2025 16:40

دبئی ، رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)اردن اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے غزہ میں خوراک اور ضروری انسانی امدادی سامان فضا سے گرایا گیا ۔عرب ٹی وی کے مطابق غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں ضروری خوراک اور دیگر امدادی سامان کے تین پیکجز گرائے گئے۔

(جاری ہے)

فضا سے غزہ میں امدادی سامان گرانے کے لیے اردن کی رائل ایئر فورس اور امارات کا سی ون تھرٹی طیارہ استعمال کیا گیا۔فلسطینی شہریوں کی مدد اور علاقے میں جنگ سے پھیلتے مصائب کے دوران یہ امداد اردن کی حشمیت چیریٹی آرگنائزیشن اور انٹرنیشنل پارٹنرز کے تعاون سے گرائی گئی۔متحدہ عرب امارات نے کہا کہ ناکہ بندی کے باعث نازک انسانی صورتحال کے مدنظر وہ غزہ میں مزید امدادی سامان گرائے گا۔