سال 2024-25میں چینی برآمد کرنے والی شوگز ملز کی فہرست سامنے آگئی

سب سے زیادہ 7کروڑ 30لاکھ 90ہزار کلو چینی جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز نے برآمد کی رمضان شوگر ملز نی2ارب 41کروڑ،جہانگیر ترین کی شوگر ملز جے ڈی ڈبلیو اور جے کے شوگر ملز نی15ارب کی چینی برآمد کی،دستاوزیر

منگل 29 جولائی 2025 17:40

سال 2024-25میں چینی برآمد کرنے والی شوگز ملز کی فہرست سامنے آگئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)جولائی 2024سے جون 2025کے درمیان چینی برآمد کرنے والی شوگر ملز کی فہرست سامنے آگئی۔دستاویز کے مطابق مجموعی طور پر 67شوگر ملز نے 40کروڑ ڈالر مالیت کی چینی برآمد کی، جس میں سب سے زیادہ 7کروڑ 30لاکھ 90ہزار کلو چینی جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز نے برآمد کی۔تاندلیاں والا شوگر ملز نے 4کروڑ 14لاکھ 12ہزار 200کلو اور حمزہ شوگر ملز نے 3کروڑ 24لاکھ 86ہزار کلو چینی برآمد کی۔

تھل انڈسٹریز کارپوریشن لمٹیڈ نے دو کروڑ 91لاکھ 7ہزار کلو اور المعیز انڈسٹریز نے 2کروڑ 94لاکھ 52ہزار کلو چینی برآمد کی۔جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز نے سب سے زیادہ 73ہزار90میٹرک ٹن چینی 11ارب 10کروڑ روپے میں برآمد کی۔ تندلیانوالہ شوگر ملز نے 41ہزار412میٹرک ٹن چینی 5ارب 98کروڑ روپے میں برآمد کی اور حمزہ شوگر ملز نے 32ہزار486میٹرک ٹن چینی 5ارب 3کروڑ روپے میں برآمد کی۔

(جاری ہے)

تھل انڈسٹریز کارپوریشن نے 29ہزار107میٹرک ٹن چینی 4ہزار553ملین روپے مالیت میں برآمد کی۔ المعیز انڈسٹریز نے 29ہزار453میٹرک ٹن چینی 4ہزار322ملین روپے مالیت میں برآمد کی۔جے کے شوگر ملز نی29ہزار969میٹرک ٹن چینی 4ہزار89ملین روپے، مدینہ شوگر ملز نی18ہزار869میٹرک ٹن چینی 2ہزار787ملین روپے، فتیما شوگر ملز نے 17ہزار365میٹرک ٹن چینی 2ہزار684ملین روپے، ڈیہرکی شوگر ملز نی16ہزار533میٹرک ٹن چینی 2ہزار447ملین روپے اور رمضان شوگر ملز نے 16ہزار116میٹرک ٹن چینی 2ہزار413ملین روپے مالیت میں برآمد کی۔

انڈس شوگر ملز نی14ہزار47 میٹرک ٹن چینی2ہزار103ملین روپے، اشرف شوگر ملز نی11ہزار317میٹرک ٹن چینی ایک ہزار669ملین روپے، شکر گنج لمیٹڈ نی7ہزار867میٹرک ٹن چینی ایک ہزار128ملین روپے، یونی کول لمیٹڈ نی6ہزار857میٹرک ٹن چینی ایک ہزار19ملین روپے اور حبیب شوگر ملز نے 6ہزار253میٹرک ٹن چینی 960ملین روپے مالیت میں برآمد کی۔وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادوں کی ملکیت رمضان شوگر ملز نی2ارب 41کروڑ روپے کی چینی برآمد کی جبکہ جہانگیر ترین کی شوگر ملز جے ڈی ڈبلیو اور جے کے شوگر ملز نے 15ارب روپے سے زائد کی چینی برآمد کی۔