اے وی ایل سی کی کارروائیاں،4ملزمان گرفتار،8 موٹر سائیکلیں برآمد

منگل 29 جولائی 2025 18:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی)اورنگی ٹائون اور بلدیہ ڈویژن نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث 4مبینہ ملزمان کوگرفتار،ٹمپرنگ کے آلات اور8 موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان اے وی ایل سی /سی آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں ذیشان برکی، ثنا الرحمن ، ساحل مسیح اور عبداللہ شامل ہیں۔گرفتار ملزمان نیو کراچی سمیت مختلف علاقوں سے گاڑیاں چوری کرتے پھر چوری شدہ گاڑیوں کے نمبر مکینک کی مدد سے ٹیمپرڈ کر کے فروخت کرتے تھے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزیدتفتیش کا آغاز کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :