ملتان، پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ پر سولر سسٹم کی تنصیب کا افتتاح

منگل 29 جولائی 2025 19:47

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) ریجنل پولیس آفیسر سلیم خان نیازی نے ملتان کے علاقے بوعہ پور میں قائم پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ پر سولر سسٹم کی تنصیب کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی مہر افضل، انچارج پوسٹ سب انسپکٹر عثمان، پبلک ریلیشن آفیسر وسیم عباس اور دیگر افسران و ملازمین موجود تھے۔

(جاری ہے)

ریجنل آفیسر سلیم خان نیازی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولنگ پوسٹس کی کارکردگی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، سولر سسٹم کی تنصیب ادارے کو توانائی کے شعبے میں خودکفیل بنانے کی طرف پہلا قدم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع ساہیوال، پاکپتن، اور ملتان کی دیگر پٹرولنگ پوسٹوں پر بھی سولر سسٹمز کی تنصیب کا عمل جاری ہے، جب کہ آئندہ مرحلے میں ضلع وہاڑی سمیت تمام اضلاع کی پٹرولنگ پوسٹوں پر بہت جلد سولر سسٹم نصب کر دئیے جائیں گے۔ سولر سسٹم کی تنصیب نہ صرف بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائے گی بلکہ اخراجات میں کمی اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے بھی ایک مثبت قدم ثابت ہوگی۔