علامہ عطا اللہ بندیالوی کی ضمانت منظور ،رہائی کا حکم ،کارکنان نے جشن مناتے مولانا کاشاندار استقبال

منگل 29 جولائی 2025 21:21

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)سرگودھا کے ممتاز عالم دین وجمعیت اشاعت التوحید و السنہ پنجاب کے نائب امیر علامہ عطا اللہ بندیالوی کی فیصل آباد کی عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا،جس پر کارکنان نے جشن منایااورمولانا کاشاندار استقبال کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شاہزیب نامی شخص کی ٹک ٹاک آئی ڈی سے ویڈیو اپ لوڈ ہونے پر ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل نے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میںجمعہ کو سرگودھا آمد پر جمعیت اشاعت التوحید والسنہ کے صوبائی نائب امیر علامہ عطا اللہ بندیالوی کو گرفتار کیا تھا جس پر جمعیت اشاعت التوحید والسنہ کے مولانا طیب طاہری، مولانا ضیا شاہ بخاری،انٹرنشینل ختم نبوت کے ایم پی اے مولانا الیاس چنیوٹی،مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مولانا سید سبطین شاہ،امیر افضل اعوان،عرفان اللہ ثنائی، شیخ سعید اختر کوہلی، میاں طاہر محمود،اتحاد العلما کے جنرل سیکرٹری ملک ضیا الحق ضلعی سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر،متحدہ علما کونسل کے قاری احمد علی ندیم جمعیت علما اسلام کے راؤ عبدالقیوم اور دیگر علما و مشائخ نے جمعیت اشاعت کے علما و کارکنان سے مکمل اظہار یکجہتی کیا اور ماہر قانون بلال کمبوہ اور دیگر وکلا نے فیصل آباد عدالت میں درخواست ضمانت دائر کی، جس میں طویل بحث کے بعد عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے مولانا عطا اللہ بندیالوی کی رہائی کا حکم دے دیا،جس پر جمعیت اشاعت التوحید والسنہ سمیت مذہبی حلقوں نے جشن مناتے ہوئے شاندار استقبال کیااور وکلا کی خدمات اور دیگر احباب کے اظہار یکجہتی کو سراہتے ہوئے اس مقدمہ کو فل الفور خارج کرنے کا مطالبہ کر دیاہے۔