پنجاب بھر میں چینی کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کیخلاف شکنجہ مزید سخت

منگل 29 جولائی 2025 22:50

پنجاب بھر میں چینی کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کیخلاف شکنجہ مزید ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء) پنجاب بھر میں مصنوعی چینی بحران پیدا کرنیوالوں کیخلاف شکنجہ مزید سخت کردیا گیا ہے، سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ کے احکامات پر فیلڈ افسران کی تمام چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز و دیگر افسران کی چھٹیوں اور تبادلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے،کسی بھی افسر کو متعلقہ ڈپٹی کمشنر کی تحریری اجازت کے بغیر فیلڈ چھوڑنے کی اجازت نہیں، نوٹیفکیشن کے مطابق تمام منظور شدہ چھٹیاں بھی فی الفور منسوخ کی گئی ہیں، ترجمان پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا بتانا تھا کہ چینی کی مصنوعی قلت اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھرپور کارروائیوں کے پیش نظر احکامات جاری کیے گئے ہیں، افسران اور عملہ 24 گھنٹے فیلڈ آپریشن کے عمل پر مامور کیے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :