Live Updates

5 اگست جعلی حکومت کیلئے سرپرائز کا دن ہے، جس کو دیکھ کر ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہے

جعلی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کا مقابلہ کرنے کیلئے پیشگی اقدامات کرلئے ہیں، اگر 26 نومبر جیسے ہتھکنڈے دوبارہ آزمائے تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر ڈاکٹر سیف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 29 جولائی 2025 19:47

5 اگست جعلی حکومت کیلئے سرپرائز کا دن ہے، جس کو دیکھ کر ان کی ٹانگیں ..
پشاور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 29 جولائی 2025ء ) مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ 5 اگست جعلی حکومت کیلئے سرپرائز کا دن ہے، جس کو دیکھ کر ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہے، جعلی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کا مقابلہ کرنے کیلئے پیشگی اقدامات کرلئے ہیں۔ انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ 5 اگست جعلی حکومت کے لیے ایک بڑا سرپرائز کا دن ہے، 5 اگست کی تیاریوں کو دیکھ کر جعلی حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہے، چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر خیبر پختونخوا سمیت پورے ملک میں بھرپور تیاریاں جاری ہیں،خیبر پختونخوا میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور تمام انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

جعلی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پیشگی اقدامات کیے جا چکے ہیں، اگر حکومت نے 26 نومبر جیسے ہتھکنڈے دوبارہ آزمائے تو اس بار بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا،نہتے شہریوں پر گولیاں چلانا جعلی حکومت کا معمول بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

پرامن احتجاج ہر شہری کا جمہوری، آئینی اور قانونی حق ہے، جسے کوئی طاقت نہیں چھین سکتی۔ اگر جعلی حکومت نے شہریوں کو ان کے آئینی اور قانونی حقِ احتجاج سے محروم کرنے کی کوشش کی تو شدید مزاحمت کی جائے گی،عوام اب باشعور ہو چکی ہے اور کسی قسم کی فسطائیت کو برداشت نہیں کرے گی،ہم ہر قسم کے غیر آئینی اقدامات کے خلاف قانونی اور سیاسی مزاحمت کریں گے۔

مزید برآں ) پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ اختلافات سے پارٹی کو نقصان ہو رہا ہے۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پارٹی کی لیڈرشپ ذمے داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔تیمورسلیم جھگڑانے کہا کہ سینیٹ ٹکٹ کی تقسیم پر صرف اتنا کہوں گا کہ کیا اس سے کارکنان خوش ہیں ۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ فارم 45میں تبدیلی کر کے ہمیں ہرایا گیا ہے، 180 دن میں ٹربیونل کے فیصلے آنے تھے لیکن 540دن گزر گئے۔ انہوں نے کہا کہ اب الیکشن ٹربیونل میں ریٹائرڈ ججز آ گئے ہیں، عدالت نے اب نوٹس جاری کر کے فریقین سے جواب طلب کیا ہے۔تیمور جھگڑا نے کہا کہ 5اگست کو احتجاج کیلئے نکلیں گے اور ایک دن یہ جنگ جیت جائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات