صوبہ کے تاجر پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کی ہدایات پر عمل کریں، بابر بٹ

بدھ 30 جولائی 2025 10:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) صدر آل پاکستان سمال ٹریڈرز ایسوسی ایشن بابر بٹ نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پیرا فورس پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی(اینٹی انکروچمنٹ ٹیم) نے باقاعدہ کارروائی کا آغاز کردیا ہے جس کے لیے تاجر برادری پنجاب حکومت کے اس مثبت اقدام کو عملی جامہ پہنائیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں بابر بٹ نے کہا کہ اگر کسی بازار میں پیرا فورس کی چیکنگ کے دوران کسی دکاندار کی دکان ایک بار سیل کردی گئی اور جرمانہ یا گرفتاری ہوئی تو اسے بھگتنا پڑے گا،سرکاری کارروائی میں مداخلت کرنے والے کے خلاف سخت قانونی ایکشن لیا جائے گا،ہر دکاندار اپنی ذمہ داری خود لے گا، بعد میں کوئی بھی شنوائی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ براہ کرم ان ہدایات پر عمل کریں اور قانون کا ساتھ دیں اور اپنے دکاندار بھائیوں کو اس اقدام کی آگاہی دیں۔