رائے ونڈ، تیز رفتار ویگن کی ٹکر سے 13 سالہ بچہ جاں بحق

بدھ 30 جولائی 2025 11:00

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)رائیونڈ میں تیز رفتار ویگن کی ٹکر سے 13 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثہ ویگن کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق ویگن کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔لاش کو قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔