لیسکونے باٹا پور سب ڈویژن میں 15 جعلی میٹرز پکڑلئے، ترجمان

بدھ 30 جولائی 2025 11:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بجلی چوروں کے خلاف مربوط اور موثر کارروائیاں جاری ہیں ۔ ترجمان لیسکو کے مطابق لیسکو کے ایسٹرن سرکل کے سپرنٹنڈنگ انجینئر عمر بلال کی رہنمائی میں باٹا پور سب ڈویژن میں انسدادِ بجلی چوری ٹیم نے کارروائی کے دوران 15 جعلی میٹرز کو پکڑ کر قبضے میں لے لیا۔

(جاری ہے)

یہ کارروائی لیسکو کی اینٹی تھیفٹ ٹیم نے ڈسکوز سپورٹ یونٹ، پولیس اور رینجرز کی مدد سے کی۔ دورانِ چیکنگ یہ بات سامنے آئی کہ مختلف مقامات پر نصب کیے گئے میٹرز بوگس (جعلی/غیرقانونی) تھے جنہیں بجلی چوری کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔تحقیقات کے مطابق ان تمام میٹرز پر مجموعی طور پر 32,594 یونٹس کی بجلی استعمال کی جا چکی تھی، جس کے باعث لیسکو کو تقریبا 19,55,640 روپے کا مالی نقصان ہوا۔لیسکو حکام نے موقع سے تمام مشتبہ میٹرز کو تحویل میں لے لیا اور واقعہ کی بنیاد پر متعلقہ افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج کروا دیں۔

متعلقہ عنوان :