سیالکوٹ، مسافر وین اور موٹرسائیکل کے تصادم سے تین افراد زخمی

بدھ 30 جولائی 2025 14:56

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) سیالکوٹ میں مسافر وین اور موٹر سائیکل کے تصادم سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق سیالکوٹ کے علاقہ چرند ہندل روڈ پر مخالف سمت سے آنے والی مسافر وین نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 42 سالہ موٹرسائیکل سوار طاہر ریاض، 16 سالہ رمضان شبیر اور 12 سالہ ثاقب ذیشان شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے جاے حادثہ پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا۔