ہندواڑہ ، بس الٹنے سے استاد جاں بحق، 20 افراد زخمی

بدھ 30 جولائی 2025 15:12

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے ضلع کپواڑہ میں سڑک حادثے میں ایک معلم جاں بحق جبکہ کم از کم 20افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حادثہ ضلع کے علاقے ہندواڑہ راجوار میں پیش آیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ بس سڑک سے پھسل کر الٹ گئی ۔ حادثے میں ایک استاد کے جاں بحق اور 20 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔