کراچی،اے وی ایل سی پولیس کی کارروائی کار چور گروہ کے 3 کارندے گرفتار، ڈیفنس سے چرائی گئی ہنڈا سٹی کار اور اسلحہ بر آمد

بدھ 30 جولائی 2025 16:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)پولیس نے کار چورگروہ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تین کار چوروں کو گرفتار کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں اے وی ایل سی پولیس نے کار چورگروہ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تین کار چوروں کو گرفتار کر کے ڈیفنس سے چرائی گئی ہنڈا سٹی کار اور اسلحہ بر آمد کرلیا۔

(جاری ہے)

اے وی ایل سی کے مطابق لغاری گینگ کے کارندوں کو اورنگی ٹائون سے فائرنگ کے تبادلہ کے بعد گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان ظہیر علی اور محسن علی اور غلام جعفر سے تفتیش جاری ہے۔ملزمان کار چوری کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے، لیاری صرافہ بازار کے قریب ملزمان فائرنگ کے تبادلہ میں پولیس کو زخمی کر کے فرار ہو گئے۔