Live Updates

بلاول بھٹو زرداری کا چین میں شدید بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس

پاک - چین تعلقات غیرمتزلزل اعتماد اور بے مثال محبت پر قائم دو مضبوط دوستوں اور بھائیوں کا رشتہ ہے،بلاول بھٹو زرداری

بدھ 30 جولائی 2025 17:00

بلاول بھٹو زرداری کا چین میں شدید بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء) چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چین میں شدید بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر حکومتِ چین اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوںنے کہاکہ اس مشکل وقت میں پیپلز پارٹی سمیت تمام پاکستانیوں کی دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ بلاول بھٹوزر داری نے کہاکہ پاکستان اور چین صرف دو پڑوسی ممالک نہیں، ہمارے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاک - چین تعلقات غیرمتزلزل اعتماد اور بے مثال محبت پر قائم دو مضبوط دوستوں اور بھائیوں کا رشتہ ہے۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات