ملتان، تیز رفتار رکشہ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوارایک شخص جاں بحق

بدھ 30 جولائی 2025 17:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) ملتان میں تیزرفتار رکشہ کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو1122کے مطابق افسوسناک حادثہ بدھ کے روز نواں شہر چوک کے قریب پیش آیاجس میں 73سالہ طارق بشیر تیزرفتار رکشہ کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیواورمتعلقہ پولیس نے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی فوری موقع پرپہنچ کر امدادی اورقانونی کارروائی کے بعد جاں بحق شخص کی لاش کو نشترہسپتال منتقل کیا۔عینی شاہدین کے مطابق تیزرفتاررکشہ نے موٹرسائیکل سوارطارق بشیرکو ٹکرماری جس سے اس کے سرپرگہری چوٹ لگی اوروہ موقع پرہی دم توڑگیاجبکہ رکشہ ڈرائیورموقع سےفرارہوگیا۔متعلقہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے رکشہ ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے ۔