شکارپور، پولیس چوکی پر ڈاکوئوں کا حملہ، ایک پولیس اہلکار زخمی، ایک اغوا

بدھ 30 جولائی 2025 20:55

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)شکارپور میں انڈس ہائی وے پارکو کے مقام پر پولیس چوکی پر ڈاکوں نے حملہ کر دیا، حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی اور ایک کو اغوا کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ نے بتایا ہے کہ کچے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، آپریشن میں پولیس کی جانب سے ڈرون کی مدد لی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے میں ایک ڈاکو ہلاک اور 3 زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو شہید پولیس اہلکار اور ایم پی اے غالب ڈومکی پر حملے میں بھی مطلوب تھا۔پولیس نے بتایا کہ ڈاکوں کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر دی گئی۔