کیسز ختم ہونے چاہئیں، جیل بھیجنا چاہتے ہیں تو بھیج دیں، علیمہ خان

بدھ 30 جولائی 2025 21:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہمارے اوپر کیسز ختم ہونے چاہئیں، جیل بھیجنا چاہتے ہیں تو بھیج دیں۔

(جاری ہے)

راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہمارے اوپر اتنے مقدمات ہیں، معلوم ہی نہیں کہاں کونسا مقدمہ درج ہے۔انہوں نے کہا کہ کوشش تھی کہ آج ہمارے وکلا دلائل دیتے۔ علیمہ خان نے کہا کہ یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ پی ٹی آئی ریاست مخالف ہے۔ انہیں الزامات کے بجائے اپنی سوچ تبدیل کرنا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :