بھارت اور روس کے مابین تجارتی اور اقتصادی تعلقات سے کوئی غر ض نہیں ، امریکا

جمعرات 31 جولائی 2025 10:40

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں بھارت اور روس کے مابین تجارتی اور اقتصادی تعلقات سے کوئی غرض نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

تاس کے مطابق انہوں نےٹروتھ سوشل پلیٹ فارم میں جاری پوسٹ میں کہاکہ انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ بھارت روس کے ساتھ کیا کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے بھارت کے ساتھ بہت کم کاروبار کیا ہے کیونکہ ان کے ٹیرف بہت زیادہ ہیں، جو دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔ اسی طرح روس اور امریکا ایک دوسرے کے شراکت دار نہیں ہیں ۔ واضح رہے امریکی صدر نے بھارت پر 25فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کیا ہے جو یکم اگست سے لاگو ہو گا ۔