نائب صدر ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ اور چیئرپرسن ٹریڈ اینڈ ڈیلیگیشن کمیٹی کی ایس ایم ای بیٹھک میں شرکت

جمعرات 31 جولائی 2025 11:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) نائب صدر ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ مسز روبینہ نوید اور چیئرپرسن ٹریڈ اینڈ ڈیلیگیشن کمیٹی مسز نادیہ قیصر نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زیر اہتمام ایس ایم ای بیٹھک میں ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ کی نمائندگی کی۔ ان کی شرکت نے ایس ایم ای کی ترقی اور معاشی ترقی میں خواتین کے کردار پر مرکوز ایک نتیجہ خیز مکالمے میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اس دوران بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر تمام اضلاع میں محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ کے زیر انتظام ورکنگ ویمن ہاسٹل قائم کئے جا رہے ہیں اور اس سہولت سے مستفید ہونے کےلئے www.punjab.gov.pk اور گوگل پلے سٹور پر دستیاب ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور آن لائن اپلائی کریں۔ سیالکوٹ میں کام کرنے والی ورکنگ ویمن جن کا تعلق دیگر اضلاع سے ہو یا سیالکوٹ کی کسی دوسری تحصیل سے ہو وہ اس سہولت سے مستفید ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ورکنگ ویمن ہاسٹل کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جاتی ہے اور مکمل سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے جبکہ ہاسٹل میں رہنے والی ورکنگ ویمن کی آن لائن حاضری کا بھی باقاعدہ نظام رکھا گیا ہے۔