قتل کے مجرم کو سزائے موت اور 05 لاکھ روپے جرمانہ کی ادائیگی کا حکم

جمعرات 31 جولائی 2025 13:20

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) ایڈیشنل سیشن عدالت نے قتل کے مجرم کو سزائے موت اور 05 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔جمعرات کو ایڈیشنل سیشن عدالت بھیرہ نےقتل کے مقدمہ 174/2023 تھانہ بھیرہ کا فیصلہ سنا یا ۔

(جاری ہے)

مجرم غلام حسین نے ناحق قتل کیا تھا جس پر تھانہ بھیرہ پولیس نے مجرم کو ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی۔جس پر ایڈشنل سیشن عدالت بھیرہ کے جج سجاد کاظم نے قتل کے مقدمہ 174/2023 میں ٹھوس ثبوت اور موثر پیروی پر مجرم کو سزائے موت اور 05 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ۔