آزادجموں وکشمیر کے بانی صدر سردار ابراہیم خان کی 22ویں برسی انتہائی عقیدت واحترام کیساتھ منائی گئی

جمعرات 31 جولائی 2025 13:30

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) آزادجموں وکشمیر کے بانی صدر سردار ابراہیم خان کی 22ویں برسی انتہائی عقیدت واحترام کیساتھ منائی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر چوہدری بشارت کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔سردار محمد ابراہیم خان کی جدوجہد آزادی اور آزادکشمیر کی تعمیروترقی کی گرانقدرخدمات کے اعتراف میں خراج عقید ت پیش کیاگیا۔

مقبوضہ کشمیر، فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی پاکستان وآزادکشمیر کی سلامتی واستحکام کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر چوہدری بشارت نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 24اکتوبر 1947کو سردار محمد ابراہیم خان نے آزادکشمیر میں حکومت قائم کی اور پہلے صدر منتخب ہوئے۔غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی جدوجہد آزادی عوام کے لیے مشعل راہ ہے۔

(جاری ہے)

آزادریاست جموں وکشمیر میں میگاپراجیکٹس کاسہرابھی غازی ملت سردار محمدابراہیم خان کوجاتاہے۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام نبی مغل، ایم ایس ڈاکٹر سردار سجاد مغل،ایس ایچ او سٹی تھانہ سردار محمد صدیق کے علاوہ مختلف محکمہ جات کے نمائندگان نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر ملک وملت کی سلامتی اورسردارمحمد ابراہیم خان کے درجات کی بلندی کے لیے دعامانگی گئی۔\378