میرپورخاص،معرکۂ حق اور پاکستان کی یومِ آزادی کی تقریبات کو شایانِ شان طریقے سے منانے کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

جمعرات 31 جولائی 2025 16:40

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) جشن یوم آزادی پاکستان کو یکم اگست سے 14 اگست تک معرکہ حق کے موضوع کے تحت جوش و خروش اور حب الوطنی کے ساتھ منایا جائے گا ۔اس بات کا اعلان ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر رشید مسعود خان نے کمشنر کمیٹی ہال میں جشن آزادی معرکہ حق کے عنوان کے تحت منانے کے لیے انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو فیصل علی سومرو، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں ، ریسکیو 1122 آفسران سمیت لوکل گورنمنٹ ، تعلیم،سوشل ویلفیئر ،حیسکو ، صحت ، پی پی ایچ آئی، انجمن تاجران کے صدر انیس الرحمٰن شیخ، جنرل سیکرٹری محمد امین میمن، دیگر محکمہ کے آفسران موجود تھے۔اجلاس میں معرکۂ حق اور پاکستان کی یومِ آزادی کی تقریبات کو شایانِ شان طریقے سے منانے کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔فیصلہ کیا گیا کہ پورے ملک کی طرح میرپورخاص میں بھی یہ تقریبات پورے قومی جذبے، یکجہتی اور فخر کے ساتھ منائی جائیں گی۔\378