کراچی،پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی بچے سمیت قتل ، مقدمہ درج

بھائی کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں کہا گیا کہ میرے بھائی، بھابھی اور بھتیجے کورات 2بجے قتل کیا گیا ، قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے

جمعرات 31 جولائی 2025 17:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء) گھگرپھاٹک کے قریب میاں بیوی اور بچے کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، پوسٹ مارٹم کے بعد تفتیش کا آغاز کردیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی گھگر پھاٹک کے قریب میاں بیوی اور بچے کے قتل کا مقدمہ تھانہ اسٹیل ٹان میں درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

سفاکانہ قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ اسٹیل ٹاؤن میں درج کیا ، مقدمہ قتل کی دفعہ 302 کے تحت ایک سے زائد ملزمان کیخلاف درج کیا گیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ میرے بھائی، بھابھی اور بھتیجے کورات 2بجے قتل کیا گیا ، قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس کی جانب سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، میتوں کو گزشتہ رات تدفین کیلئے بلوچستان کے علاقے بیلہ منتقل کیا تھا۔رشتے داروں نے لاشوں کو دفنانے سے انکارکردیا ہے ، میتوں کو واپس سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کیا جارہا ہے۔