
آج جمہوریت کیلئے افسوس کا دن ہے، تمام فیصلے اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج کریں گے، بیرسٹرگوہر
محدث اعظم کا پوتا اور صاحبزادہ فضل کریم کا بیٹا آج سرخرو ہوا، صاحبزادہ حامد رضا کی گفتگو
جمعرات 31 جولائی 2025 19:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ 2 سال پورے ہونے والے ہیں، ہمارے لیڈر کو جیل میں رکھا گیا، ہمارے لیڈر کی بیوی کو سزا دی گئی تاکہ پریشر پڑے لیکن ہم سسٹم میں رہے ، ایوان میں رہے، دھرنا نہیں دیا،ظلم ، نا انصافی اور غیر مساوی سلوک کی انتہا ختم نہیں ہورہی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈران سمیت ہمارے 6 ایم این ایز اور 3 ایم پی ایز اور ایک سینیٹر کو سزا ہوئی، سنی اتحاد کے چیئرمین حامد رضا کو سزا ہوئی، زرتاج گل کو سزا ہوئی، ہم نے چیف جسٹس سے کہا تھا کہ صرف انصاف کے ساتھ فیصلہ کریں، ہمیں کچھ نہیں چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی انتشار اور سیاست پر نہیں بلکہ سسٹم کے چلنے پر یقین رکھتی ہے، جنہیں سزائیں دی گئیں وہ سیاست میں تشدد پر یقین نہیں رکھتے، ہم چاہتے ہیں کہ سسٹم چلے اور ایوان مضبوط ہو۔انہوں نے کہاکہ ہم تمام فیصلوں کو اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج کریں گے، ایوان میں واپسی یا بائیکاٹ کا فیصلہ بانی کریں گے، 3 روز میں3سزائیں ہوئیں اور45سال کی سزا سنائی گئی، ایسے فیصلوں سے جمہوریت ڈی ریل ہوجائے گی،اب بھی وقت ہے اس سسٹم کو بچائیں۔سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامدرضا نے کہا کہ ضمیر مطمئن ہے کہ عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائی، مشکلات زندگی کا حصہ ہیں، محدث اعظم کا پوتا اور صاحبزادہ فضل کریم کا بیٹا آج سرخرو ہوا۔سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ فیصل آباد میں احتجاج کے کیس میں سزائیں سنائی گئیں جن میں ان کا بھتیجا بھی شامل ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ شیخ راشد شفیق فیصل آباد میں موجود ہی نہیں تھا، اس کو 2 کیسز میں 10،10 سال کی سزائیں سنادی گئیمزید قومی خبریں
-
مانسہرہ میں 14 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار
-
محکمہ جیل سندھ میں 6 ہزار افسران و اہلکار بھرتی کرنے کا فیصلہ
-
بھارت نے علی امین گنڈاپور کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا، سلمان اکرم راجا
-
سینئر وکیل شمس الاسلام سے والد کے قتل کا بدلا لیا،ملزم عمران آفریدی کا اعتراف جرم
-
اسلام آباد ایکسپریس حادثے میں 30 مسافر زخمی، ابتدائی رپورٹ میں ڈرائیور قصوروار قرار
-
لاہور ، نشے کے عادی باپ نے تیز دھار آلے سے7 سالہ بیٹے کی گردن کاٹ دی
-
عملہ اور شہری ہوٹلوں، شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹ جانے سے گریز کریں
-
ملک میں کوئی قانون،انصاف اورعدالت نہیں ہے، شاہد خاقان عباسی
-
ہارون اختر کا درآمدی و مقامی گاڑیوں کیلئے یکساں حفاظتی معیار نافذ کرنے کا اعلان
-
ماں کے دودھ کے متبادل کی مارکیٹنگ پر سخت ضوابط نافذ ہونے چاہئیں، آصفہ بھٹو زرداری
-
عمران خان کے بیٹوں کی ویزے کیلئے درخواست کے بیان پر وفاقی وزارت داخلہ کی تردید
-
گورنر خیبرپختونخوا ، وفاقی وزیر خالد حسین مگسی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.