وزیراعظم سے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی ملاقات

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں، نوجوانوں کی فلاح و بہبود، تعلیم، ہنر سازی اور روزگار کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

جمعرات 31 جولائی 2025 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں، نوجوانوں کی فلاح و بہبود، تعلیم، ہنر سازی اور روزگار کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔جمعرات کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود نے وزیراعظم کو پروگرام کے حالیہ اقدامات پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے جاری کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ ان منصوبوں کی رفتار مزید تیز کی جائے تاکہ نوجوان طبقہ قومی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکے۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، خصوصاً ضمنی انتخابات سے متعلق سیاسی حکمتِ عملی، عوامی رجحانات اور انتخابی مہم کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم نے نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل رکھنے اور سیاسی شعور بیدار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔