Live Updates

بھارت نے میرا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا، علی امین گنڈاپورکا بھارت کیخلاف فیٹف جانے کا اعلان

مودی میں تمہاری طرح بزدل نہیں کہ رات کی تاریکی میں آؤں ہم نعرہ لگا کے آتے ہیں، بھارت نے ان کا غلط بیانیہ پیش کر کے پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں ڈالوانے کی کوشش کی، پورے پاکستان میں جتنی بھی دہشت گردی ہو رہی ہے اس میں بھارت ملوث ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا بیان

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 1 اگست 2025 11:33

بھارت نے میرا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا، علی امین گنڈاپورکا بھارت کیخلاف ..
پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اگست 2025)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھارت کے خلاف فیٹف جانے کا اعلان الیکشن میں مصروفیت کی وجہ سے بعد میں معلوم ہوا کہ بھارتی حکومت نے فیٹف سے متعلق میرے ایک بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا ہے جس کی تھوڑی وضاحت کرنا چاہتا ہوں،اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے کہامودی، میں تمہاری طرح بزدل نہیں کہ رات کی تاریکی میں آؤں۔

ہم نعرہ لگا کے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ان کا غلط بیانیہ پیش کر کے پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں ڈالوانے کی کوشش کی۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ بھارت آج سے نہیں ہمیشہ سے پاکستان اور اس پورے خطے کے اندر جتنی دہشتگردی ہو رہی ہے اس میں ملوث ہے۔

(جاری ہے)

میں کشمیر اور گلگت بلتستان کا بھی منسٹر رہا ہوں اب میں فیٹف کو خط بھی لکھ رہا ہوں اور ساتھ خود وہاں جاکر وضاحت سے بتاؤں گا۔

اس کے علاوہ پورے پاکستان میں جتنی بھی دہشت گردی ہو رہی ہے اس میں بھارت ملوث ہے۔ ویڈیو بیان علی امین گنڈاپور کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت نے ان کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا اور پاکستان کوفیٹف کی گرے لسٹ میں ڈالوانے کی کوشش کی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے کہا کہ میں یہ بھی ایکسپوز کروں گا کہ پورے پاکستان کے اندر دہشتگردی اور بالخصوص بلوچستان اور خیبر پختونخوا ہ کے اندر دہشتگردی میں بھارت کیا کردار ہے میں یہ سب وہاں پر خود ایکسپوز کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کیلئے وہ خود ثبوتوں کے ساتھ عالمی فورمز پر جائیں گے اور یہ ثابت کریں گے کہ انڈیا گرے لسٹ میں جانے کیلئے سو فیصد فٹ ہے۔علی امین کاکہناتھاکہ  میں واضح طور پر یہ کہتا ہوں کہ اس پورے خطے کے اندر دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے چاہے وہ چائنیز پر حملے ہوں، کسی تنصیبات پر حملے ہوں یا کسی اور طرح کی دہشت گردی جو اس ملک میں ہو رہی ہے اس کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے مزید کہا کہ بھارت آج سے نہیں بلکہ ہمیشہ سے پاکستان، خصوصاً بلوچستان، گلگت بلتستان اور خطے میں دہشتگردی میں ملوث رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان جنگ کے دوران بھارت نے 100 سے زائد قونصل خانے کھول کر پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دی۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی باشندوں اور تنصیبات پر ہونے والے حملوں کے تانے بانے بھی بھارت سے جا ملتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں پوری دنیا کو بتاؤں گا کہ پاکستان کے دفاع کیلئے ہمارا لیڈر عمران خان، ہماری پوری پارٹی اور پوری قوم سب کے سب متحد ہیں۔ ابھی حال ہی میں بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا جس میں بری طرح شکست ہوئی۔ اس پر عمران خان اور پوری قوم سمیت ہماری دفاعی فورسز نے یہ ثابت کیا ہے کہ بھارت ہم تمہارا بندوبست کرنا جانتے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پاکستانی حکومتیں، دفاعی ادارے، عوام اور پوری قوم ملک کے دفاع کیلئے متحد ہیں اور ہر محاذ پر بھارت کے جھوٹے پراپیگنڈے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر بھارت جو دہشتگردی پھیلا رہا ہے اس کے خاتمے کیلئے ہماری عوام اور ہماری فورسز بے مثال قربانیاں دے رہی ہیں۔ اس کے علاوہ، اس ملک میں جتنی حکومتیں ہیں وہ ساری حکومتیں پوری قوم اور تمام دفاعی ادارے، پوری قوم پاکستان کی دفاع کیلئے ایک ہے متحد ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات