ٹرمپ کی جانب سے 25 فیصد ٹیکس عائد کرنے پر بھارت کا امریکہ سے ففتھ جنریشن ایف 35 اسٹیلتھ لڑاکا جیٹ نہ خریدنے کا فیصلہ

بھارتی حکومت نے امریکہ کو مطلع کیا ہے کہ وہ طیارے خریدنے میں دلچسپی نہیں رکھتا، بھارتی حکومت امریکی صدر کو خوش کرنے کیلئے امریکہ سے بعض اشیاء کی خریداری بڑھانے پر غور کر رہی ہے، بلوم برگ کی رپورٹ

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 1 اگست 2025 12:01

ٹرمپ کی جانب سے 25 فیصد ٹیکس عائد کرنے پر بھارت کا امریکہ سے ففتھ جنریشن ..
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اگست 2025)بھارت نے ٹیرف کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے بعد ففتھ جنریشن ایف 35 اسٹیلتھ لڑاکا جیٹ خریدنے  میں عدم دلچسپی ظاہر کردی، بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بھارتی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف کے اعلان کے بعد بھارتی حکومت نے امریکہ کو مطلع کیا ہے کہ وہ امریکہ سے ففتھ جنریشن ایف 35 سٹیلتھ لڑاکا جیٹ خریدنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی حکومت امریکی صدر کو خوش کرنے کیلئے امریکہ سے بعض اشیاء کی خریداری بڑھانے پر غور کر رہی ہے تاہم اس میں ایف 35 لڑاکا طیاروں سمیت دفاعی ساز و سامان کی خریداری شامل نہیں ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بھارت ٹرمپ ٹیرف کے خلاف فوری طور پر کوئی جوابی اقدام کرنے کی پوزیشن میں نہیں اور نہ ہی بھارت امریکہ کو ناراض کرنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت امریکہ کے ساتھ دو طرفہ تجارتی بات چیت جاری رکھنے کا بھی خواہش مند ہے۔ بھارت امریکہ کے ساتھ  دو طرفہ تجارتی بات چیت جاری رکھنے کا بھی خواہش مند ہے۔یہ بات قابل غور ہے کہ رواں سال کیا آغاز میں نریندر مودی کے وائٹ ہاؤس دورے کے دوران صدر ٹرمپ نے بھارت کو ففتھ جنریشن کے لڑاکا طیارے فروخت کرنے کی پیشکش کی تھی جس پر مودی کی جانب سے بھی غور کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیاتھا۔روس سے مسلسل فوجی ساز و سامان اور تیل کی خریداری پر بھارت پر جرمانہ بھی عائد کر دیا گیاتھا۔امریکی صدر نے ٹروتھ سوشل پر اپنے اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ میں بھارت پر یکم اگست سے 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیاتھا۔اپنی پوسٹ میں امریکی صدر نے مزید کہا تھاکہ اگرچہ بھارت ہمارا دوست ہے لیکن ہم نے برسوں میں اس کے ساتھ بہت کم تجارتی لین دین کیاتھا کیونکہ اس کے ٹیرف (محصولات) بہت زیادہ، سب سے زیادہ تھے۔

امریکی صدر نے کہا تھاکہ بھارت ہمیشہ سے اپنے فوجی ساز و سامان کی بڑی مقدار روس سے خریدتا آیا تھا اور توانائی کے معاملے میں بھی روس کا سب سے بڑا خریدار تھا۔قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت نے تجارتی معاہدہ نہ کیا تو 25 فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیکس لگانے کی دھمکی دی تھی۔ اگر امریکہ اور بھارت کے درمیان تجارتی معاہدہ نہ ہوا تو وہ بھارت پر 20 سے 25 فیصد درآمدی ٹیرف عائد کر سکتے تھے۔

سکاٹ لینڈ سے واپسی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھاکہ بھارت ایک اچھا دوست رہا تھا لیکن اس نے بنیادی طور پر تقریباً تمام ممالک سے زیادہ ٹیرف وصول کئے۔بھارت سے تجارتی معاہدہ ابھی طے نہیں پایاتھا۔بھارت نے اگر تجارتی معاہدہ نہ کیا تو اسے 25 فیصد ٹیرف دینا پڑے گا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا تھاکہ بھارت ایک دوست ملک ضرور ہے لیکن اس نے عالمی سطح پر سب سے زیادہ درآمدی محصولات عائد کئے ہیں جو ناقابل قبول تھے۔