غذر کے علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں ،ترجمان صوبائی حکومت

جمعہ 1 اگست 2025 13:04

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) ترجمان صوبائی حکومت گلگلت بلتستان فیضِ اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے وزیر اعظم پاکستان کو گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت دی ہے ہمیں امید ہے کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف گلگت بلتستان کا دورہ کر کے متاثرین کے دکھوں پر مرہم رکھیں گے ۔ ترجمان کہا کہ شاہراہ بابوسر پر لاپتہ سیاحوں کی تلاش میں 11 ویں روز بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ وادی بگروٹ میں اچانک گلیشیئر پھٹ گیا ،گلیشیئر کے پھٹنے سے باپ بیٹا گہری کھائی میں جا گرے جس سے بیٹا جاں بحق جبکہ مقامی لوگوں اور ریسکیو 1122 نے باپ کو بچا لیا،ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ غذر کے علاقے میں بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں ،ضلع دیامر کا علاقہ کھنبری میں بھی تازہ سیلابی ریلوں نے ہر طرف تباہی مچا دی ہے ۔کھنبری میں سیلاب نے لوگوں کی کھڑی فصلوں ،زمینوں اور واٹر چینلز کو تباہ کیا ہے ترجمان نےکہا کہ صوبائی حکومت سیلاب متاثرین کے دکھوں کی آواز اور سپارا بنے گی ۔\378