پاکستان سمیت دنیا بھرمیں نوجوانوں کا عالمی دن ( انٹر نیشنل یوتھ ڈے ) 12 اگست کومنایا جائے گا

جمعہ 1 اگست 2025 13:09

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)پاکستان سمیت دنیا بھر میں نوجوانوں کا عالمی دن(انٹر نیشنل یوتھ ڈے ) 12اگست کومنایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد نوجوانوں کی تعمیری صلاحیتوں کو اجاگر کرنااور ان میں مثبت سرگرمیوں کے رجحان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اس دن کی مناسبت سے فیصل آباد سمیت ملک بھر میں سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف ورکشاپس،ثقافتی شوز ،سیمینارز اور دیگر تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں مقررین ملکی تعمیر و ترقی میں نوجوانوں کے کردار کی اہمیت اور ان کے مسائل پر روشنی ڈالیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان سمیت دنیا بھر میں نوجوانوں کا عالمی دن پہلی مرتبہ 12اگست2000 میں اس طرح منایا گیا جس کے بعد یہ دن دنیا بھر میں ہر سال 12اگست کو منایا جاتا ہے ۔نوجوانوں کا عالمی دن اقوام متحدہ کی ایک قرار داد کے بعد عمل میں آیا یہ قرار داد 1999 میں منظور کی گئی جس کا مقصد دنیا بھر کی حکومتوں کو نوجوانوں کے مسائل حل کرنے اور انہیںسہولتیں مہیا کرنے کیلئے توجہ مبذول کروانااور وسائل فراہم کرنا ہے۔