محکمہ ڈاک کے آفیسر کو خورد برد کا الزام ثابت ہونے پر 29 سال قید بامشقت اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم

جمعہ 1 اگست 2025 17:31

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) راولپنڈی کی عدالت نے بدعنوانی میں ملوث محکمہ ڈاک کے آفیسر کو خرد برد کا الزام ثابت ہونے پر 29 سال قید بامشقت 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا اور دو کروڑ 15 لاکھ روپے معاوضے کی ادائیگی کا حکم سنا دیا ۔

(جاری ہے)

جمعے کو سپیشل جج سنٹرل راولپنڈی کی عدالت نے ملزم حامد جلیل کو 29 سال قید با مشقت اور 20 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانے سمیت محکمہ ڈاک کو 2 کروڑ 15 لاکھ سے زائد معاوضہ ادا کرنے کا حکم سنایا ۔

ملزم نے بطور پوسٹ ماسٹر پینشن سیونگ بک میں بوگس انٹریاں کیں اور دو کروڑ 52 لاکھ 96 ہزار سے زائد روپے خورد برد کئے ۔ملزم کے خلاف 2022 میں اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں مقدمہ درج ہوا اور مقدمے کی پیروی ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل محمد افضال نے کی جبکہ تفتیش سب انسپکٹر شہزاد سرور اور چالان انسپکٹر فہد اقبال نے کی۔

متعلقہ عنوان :