چنیوٹ، دریائے چناب میں سیلابی پانی میں کمی واقع ہونا شروع ہو گئی، ڈیڑھ لاکھ کیوسک پانی کا ریلا کم ہو کر 140139 کیوسک ریکارڈ

ہفتہ 2 اگست 2025 13:58

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) چنیوٹ میں دریائے چناب میں سیلابی پانی میں کمی واقع ہونا شروع ہو گئی ہے ڈیڑھ لاکھ کیوسک پانی کا ریلا کم ہو کر140139 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔سیلابی پانی ضلع چنیوٹ کی تحصیل بھوآنہ سے گذر رہا ہے اور تمام نشیبی علاقوں میں ضلعی انتظامیہ نے حفاظتی انتظامات مکمل کئے ہوئے ہیں۔کٹاؤ کی زد میں آنے والا علاقہ ساہمبل میں تمام ادارے مکمل الرٹ ہیں۔

فلڈ کنڑول روم چنیوٹ کے مطابق ہفتہ کی شام تک سیلابی پانے میں زیادہ کمی ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

دوسری طرف سیلاب کی وجہ سے ریسکیو کی جانب سے مختلف مقامات پر فلڈ ریلیف کیمپ کی تعداد پانچ سے بڑھا کر آٹھ کر دی گئی ہے۔ریسکیو 1122 کی تمام ٹیموں کو ضلعی انچارج میڈم طاہرہ خان خود کنڑول کر رہی ہیں۔ضلعی انتظامیہ چنیوٹ کے مطابق چنیوٹ میں کوئی سرکاری بند نہیں ٹوٹا،مقامی لوگوں نے اپنی فصلوں کو بچانے کیلئے ایک چھوٹا حفاظتی بند بنایا تھا جس کا کچھ حصہ ٹوٹا ہے۔

اس سے شہر یا کسی بھی علاقہ کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔اسسٹنٹ کمشنر اشفاق رسول چنیوٹ موقع پر موجود ہیں اور ایکسیویٹر سے اس شگاف کو پر کیا جا رہا ہے۔رکن پنجاب اسمبلی مولانا محمد الیاس احمد چنیوٹی نے بند ٹوٹنے والے علاقے کا دورہ کیا۔\378