فلائی ناس نے ریاض سے ماسکو کے لیے ہفتہ وار 3 پروازیں شروع کر دیں

ہفتہ 2 اگست 2025 14:46

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)سعودی عرب کی سستی فضائی کمپنی فلائی ناس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بندر عبدالرحمن ناصر المہنا نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی ریاض اور ماسکو کے درمیان ہفتے میں تین پروازیں چلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات انھوں نے روسی خبر رساں ایجنسی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی جو ماسکو کے لیے کمپنی کی پہلی پرواز کے پہنچنے کے بعد کیا گیا۔ المہنا کا کہا تھا کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ماسکو کے فنوکوفو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان ہفتے میں تین پروازیں، پیر، بدھ اور جمعے کے روز چلائی جائیں گی۔