آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت مسلم لیگ (ن )کی ہوگی، دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائیں گے، مسلم لیگ (ن )آزاد کشمیر

ہفتہ 2 اگست 2025 16:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) مسلم لیگ )ن (آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت مسلم لیگ( ن) کی ہوگی، دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائیں گے، عزم، معرکۂ حق کی فتح پر پوری قیادت پرعزم ہے،یہ دن بھرپور انداز میں منائیں گے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ )ن (آزاد کشمیر سے جاری بیان کے مطابق شرقی باغ سے سردار شاہد آفتاب کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات میں بھرپور شرکت کرے گی۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ن لیگ دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی،9 مئی کے واقعات کی مدعی حکومت نہیں، ریاست پاکستان اور عوام ہیں۔طارق فضل چوہدری