ایرانی صدر دو روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے،لاہور ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

ہفتہ 2 اگست 2025 17:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) ا یرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان دو روزہ دورے پر ہفتہ کے روز پاکستان پہنچ گئے ۔لاہور ایئرپورٹ آمد پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف ، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور وفاقی وزیر ہاوسنگ ریاض حسین پیرزادہ نے انکا پرتپاک استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بچوں نے معزز مہمان کو گلدستے پیش کئے، ایرانی صدر نے بچوں سے اظہار شفقت کیا ،ایرانی صدر نے شاندار استقبال پر محمد نواز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز کا شکریہ ادا کیا ۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، آئی جی عثمان انور و دیگر اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔