آرپی او سرگودھا کی زیرِ صدارت جائزہ اجلاس

ہفتہ 2 اگست 2025 17:35

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) سرگودھا محمد شہزاد آصف خان کی زیرِ صدارت ریجنل پولیس آفس میں ضلع پولیس، پنجاب ہائی وے پٹرول،پولیس ٹریننگ سکول اور سیف سٹی کی جاری اورمجوزہ ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ ہفتہ کو منعقدہ اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرزاورمتعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران ترقیاتی منصوبوں کی موجودہ صورتحال کا جائزہ اور مجوزہ اسکیموں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ آر پی او محمد شہزاد آصف خان نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ پولیس کی کارکردگی میں بہتری اورعوامی سہولت کے لیے ان ترقیاتی اسکیموں کی جلد تکمیل ناگزیر ہے لہذا تمام تعمیراتی منصوبے بروقت، معیاری اور شفاف طریقے سے مکمل کیے جائیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ باقاعدگی سے کی جائے اور درپیش مسائل کو فوری حل کیا جائے تاکہ مطلوبہ اہداف بروقت حاصل کیے جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :