دولت پور ٹاؤن کا دورہ شہری شہزاد روشن سومرو کی جانب سے موبائل ٹاور کے حوالے سے کی گئی شکایت کے سلسلے میں کیا گیا ہے، ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلی شہید بینظیر آباد

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی ہفتہ 2 اگست 2025 17:09

نواب شاہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست 2025ء ) صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ شہید بینظیرآباد خان محمد زرداری نے دولت پور ٹاؤن کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر خان محمد زرداری نے موبائل فون ٹاور سے متعلق شکایت کنندہ شہری، علاقے کے رہائشیوں اور کمپنی کے نمائندوں سے ملاقات کی اور ٹاور کے باعث صحت اور ماحول پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ بھی لیا اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر خان محمد زرداری نے کہا کہ دولت پور ٹاؤن کا دورہ شہری شہزاد روشن سومرو کی جانب سے موبائل ٹاور کے حوالے سے کی گئی شکایت کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔

انہوں نے متعلقہ ادارے کے افسران کو ہدایت کی کہ مقامی افراد کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے جنریٹر کے شور، ریڈی ایشن کے اخراج یا صحت پر دیگر مضر اثرات سے بچاؤ کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔